عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، سنیل شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط عزم نے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی، علیحدگی پسندی اور پتھراؤ کا خاتمہ کر دیا ہے۔
شرما نے جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا دو تنظیموں نے علیحدگی پسندی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ یہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط عزم کی وجہ سے ممکن ہوا، جنہوں نے ملی ٹینسی ، علیحدگی پسندی اور پتھراؤ کو مؤثر طریقے سے روکا۔ شرما کہن اتھا کہ انہوں نے ان تنظیموں پر پابندی عائد کی اور ان کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ گروہ علیحدگی پسندی سے ناطہ توڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کانگریس اور دیگر علاقائی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں وہ ان تنظیموں کے آگے جھک گئے تھے۔ اس سے قبل، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مزید گروہوں سے علیحدگی پسندی ترک کرنے کی اپیل کی، جب حریت کے دو گروہوں نے علیحدگی پسندی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہاکشمیر میں علیحدگی پسندی ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔ مودی حکومت کی اتحاد پر مبنی پالیسیوں نے جموں و کشمیر سے علیحدگی پسندی کو ختم کر دیا ہے۔ حریت کے دو گروہ، جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کے مضبوط عزم نے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی، علیحدگی پسندی اور پتھراؤ کا خاتمہ کر دیا: سنیل شرما
