عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ہندوستان آج مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے مہاویر جنم کلیانک کے موقع پر ایس ایس جین سبھا کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا،”وزیر اعظم مودی نے ایک طاقتورملک کی بنیاد رکھی ہے، جو دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ حقیقی امن کمزوری نہیں بلکہ مضبوط حوصلے کی علامت ہے، اور یہ وقت جنگ کے میدان بنانے کا نہیں بلکہ پل بنانے کا ہے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے اس مبارک موقع پر سبھی کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے بھگوان مہاویر کی تعلیمات، خاص طور پر عدم تشدد اور کثیر الجہتی نظریہ پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ آج کے دور میں صحیح عقیدہ، علم اور عمل کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ دنیا کو اس وقت ہمدردی، امن اور بھائی چارے کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات اور کشیدگی کے ماحول میں انسانیت کو بھگوان مہاویر کی تعلیمات سے سبق لینا چاہیے، جو پائیدار امن اور مضبوط بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔ سنہا نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
وزیراعظم مودی نے ایک طاقتور ملک کی بنیاد رکھی: منوج سنہا