راجوری//راجوری ضلع کے کھربانی گاؤں میں آج دوپہر محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کے ایک ڈیلی ویجر کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ کھربانی گائوں کے رہنے والے ہرجیت سنگھ ولد جگت رام کو اپنے آبائی گاؤں میں بجلی کے تار کی مرمت کے دوران ہائی وولٹیج کا کرنٹ لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے جی ایم سی جموں منتقل کر دیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس اہلکار نے اس واقع میں ملازم کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مرحوم گزشتہ بیس سال سے محکمہ بجلی میں خدمات انجام دے رہے تھا۔اس کے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں۔
راجوری میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ڈیلی ویجر کی موت