عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سکریٹریٹ سرینگر میں آج شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی ۔اس دوران بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا اور شہر سرینگر کی تعمیر و ترقی کو لیکر بھی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں شہر سرینگر کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات بھی زیر بحث آئے اور سرینگر عالمی سطح کا شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ابھارے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ممبران اسمبلی کو یقین دلایا کہ الیکشن منشور میں لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے گئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ممبران اسمبلی حاجی مبارک گل، شمیمہ فردوس، تنویر صادق، احسان پردیسی، سلمان علی ساگراور عمر عبداللہ کے سیاسی صلح کار مدثر شاہ میری بھی موجود تھے۔یو این آئی- ارشید بٹ
وزیر اعلیٰ کی صدارت میں سری نگر کے ممبران اسمبلی کا خصوصی اجلاس
