جموں//اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بدھ کو کہا کہ ڈی جی پی ایچ کے لوہیا کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران دہشت گردی کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔
اے ڈی جی پی جموں کے مطابق ایچ کے لوہیا کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران دہشت گردی کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس کے انکشافات کی فیلڈ انویسٹی گیشن سے تصدیق کی جا رہی ہے۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ تفصیلات کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا اپنے دوست کی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے، اُن کا گلا کٹا تھا اور جسم پر جلنے کے بھی نشان تھے۔ مقتول کا گھریلو ملازم واقعہ کے بعد سے فرار پایا گیا تھا۔
پولیس کے رات بھر اور پھر دن کو جاری رہنے والے تلاشی آپریشن کے دوران مفرور گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ڈی جی لوہیاکے قتل معاملے میں دہشت گردی کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا:اے ڈی جی پی جموں