یو این آئی
سرینگر// سرینگر پولیس نے ڈرونز اور کوڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے شہر سری نگر کو ‘عارضی ریڈ زون’ قرار دیا ہے۔
پولیس کا یہ حکم نامہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 جون کو دورہ سری نگر کے پیش نظر سامنے آیا ہے جہاں وہ شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں یوگا کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں حصہ لیں گے۔
پولیس نے کہا: ‘ ڈرونز رولز، 2021 کے دفعات 24(2) کے تحت ڈرونز اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے سری نگر شہر کو “عارضی ریڈ زون” قرار دیا گیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ریڈ زون میں تمام غیر مجاز ڈورن آپریشنز پر ڈرون رولز،2021 کی متعلقہ دفعات کے مطابق جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے’۔
پولیس نے اس ضمن میں ذمہ دار شہریوں سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔