محمد تسکین
بانہال/جموں-سری نگر قومی شاہراہ ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے جب بانہال کے علاقے شال گڈی کے قریب گزشتہ شب شدید لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر متاثر ہو گئی۔
ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل کر دی گئی ہے اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ رام بن ضلع میں مسلسل موسلا دھار بارش کے نتیجے میں یہ لینڈ سلائیڈنگ پیش آئی۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ ،ٹریفک نقل و حمل پھر سے بند