محمد تسکین
بانہال/جموں-سری نگر قومی شاہراہ کو منگل کی دوپہر رام بن ضلع میں ڈگڈول اور خونی نالہ کے درمیان شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ٹریفک راجہ عادل حمید کے مطابق، ڈگڈول کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، جس کے باعث تمام گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقے کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر روک دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
رام بن ڈگڈول میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں سرینگرشاہراہ پر ٹریفک آمدورفت بند