نئی دہلی//نیشنل کمیشن برائے شیڈولڈ ٹرائب نے آر جی آئی کے دفتر کی سفارش کی بنیاد پر پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کر دی ہے۔
نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ ٹرائب (NCST) نے اب جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی درج فہرست قبائل کی فہرست میں “پہاڑی ایتھ نک گروپ” کو شامل کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے دی گئی تجویز میں “پہاڑی قبیلے”، “کولی” اور “گدا برہمن” طبقوں کو جموں و کشمیر کی ایس ٹی فہرست میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
کمیشن کا یہ فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے راجوری میں ایک عوامی خطاب میں اعلان کرنے کے ایک ماہ کے اندر سامنے آیا ہے ، جب انہوں نے پہاڑی برادری کو ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن دینے کا اعلان کیا تھا۔
شاہ کے خطاب کے فوراً بعد، قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے 7اکتوبر کو ایس ٹی کمیشن کو ایک خط بھیجا، جس میں ان چار طبقوں کو جموں و کشمیر کی ایس ٹی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر اس کی رائے اور آراء مانگی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کی کئی میٹنگوں کے بعد، پینل نے 20 اکتوبر کی میٹنگ میں ان کی شمولیت کی تجویز کو منظوری دے دی۔
کمیشن نے قبائلی امور کی وزارت سے موصول ہونے والی تجویز کی جانچ کی ہے… کمیشن بھارت کے رجسٹرار جنرل کے دفتر کی سفارش کی بنیاد پر تجویز کی حمایت کر دی ہے”۔
شمولیت کی تجویز یونین ٹیریٹری میں سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقات کے لیے قائم کمیشن کی طرف سے آئی تھی جس کی سربراہی جسٹس (ریٹائرڈ) جی ڈی شرما کر رہے تھے۔ نو تشکیل شدہ یوٹی کی حد بندی کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا جلد ہی جموں وکشمیر میں انتخابات کروانا چاہتا ہے۔
امت شاہ نے راجوری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ ان کی حکومت جسٹس شرم کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور پہاڑی طبقہ کو ریزرویشن دی جائے گی۔
ادھر حد بندی کمیشن نے خطہ پیر پنجال میں نو اسمبلی حلقوں میں سے چھ کو ایس ٹی کے لیے مخصوص کر دیا ہے۔
پیر پنجال میں گجروں اور بکروالوں کا بھی گھر ہے، جنہیں پہلے ہی ST کے زمرے میں رکھا گیا ہے، اور انہوں نے پہاڑیوں کو ST فہرست میں شامل کیے جانے کے امکان پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے، شاہ نے یہ عزم بھی کیا تھا کہ حکومت علاقے میں گجروں اور بکروالوں کے لیے دستیاب فوائد کے حصہ کو کم نہیں کرے گی اور تینوں برادریوں کو یکساں ریزریشن دی جائے گی۔
ایس ٹی فہرست میں نئی برادریوں کو شامل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے طریقہ کار کے مطابق، این سی ایس ٹی اور آر جی آئی کے دفتر نے شمولیت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو کچھ کرنا باقی ہے وہ مرکزی کابینہ میں آئندہ اجلاس میں مکمل کر لیا جائے گا۔
اس کے بعد، جموں و کشمیر کی ایس ٹی فہرست کے علاوہ، قبائلی امور کی وزارت کو اس کے مطابق آئین (جموں و کشمیر) شیڈول ٹرائب آرڈر، 1989 میں ترمیم کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ایک بل لانے کی ضرورت ہوگی۔
اس کے بعد، اس اضافے کو حتمی شکل دی جائے گی جب صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے آئین ہند کے آرٹیکل 342کے ذریعے اختیار کردہ نظرثانی شدہ شیڈول کو مطلع کیا جائے گا۔
فی الحال، جموں و کشمیر میں 12طبقات ہیں جنہیں ایس ٹی کے طور پر مطلع کیا گیا ہے۔
این سی ایس ٹی نے پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کر دی