عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس نے منگل کے روز جموں و کشمیر اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ریاستی درجہ کی بحالی اور دیگر ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کشمیریوں کو مبینہ ہراسانی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
این سی کے اراکین اسمبلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “ریاستی درجہ بحال کرو” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے یک آواز ہو کر ریاستی درجہ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔
اس احتجاج میں پی ڈی پی کے ایم ایل اے منتظر مہدی بھی شامل ہوئے، جو ایک پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر منتظر مہدی نے کہا”میں اِس مطالبے کی حمایت کر رہا ہوں، تاہم نیشنل کانفرنس کی نہیں۔
نیشنل کانفرنس کا اسمبلی کے باہر احتجاج، ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ