عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ برائے اننت ناگ-راجوری میاں الطاف نے احمد تہاڑ جیل میں مقید رکن پارلیمنٹ کو اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جاری کردہ ایک بیان میں میان الطاف نے کہا کہ انجینئر رشید کے والد شدید علیل ہیں اور زیر علاج ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ انسانی بنیادوں پر اس معاملے پر غور کرتے ہوئے انجینئر رشید کو پیرول دیا جائے تاکہ وہ اپنے والد سے ملاقات کر سکیں۔
میان الطاف نے کہا،یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بیماری کے دوران اپنے والدین کے ساتھ رہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انجینئر رشید کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
رُکن پارلیمان انجینئر رشید کو علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت دی جائے : میاں الطاف