عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں حیات پورہ مین لنک کے قریب جمعہ کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی شناخت ہارث مجید کے طور پر ہوئی ہے جو گونڈی پورہ، بیروہ کا رہائشی تھا۔اطلاعات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال بیروہ منتقل کیا۔تاہم ایس ڈی ایچ بیروہ کے ڈاکٹروں نے اسے ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔نوجوان کی اچانک موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور مقامی باشندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔
بڈگام میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق