ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ میں ہفتہ کی صبح ایک لاپتہ شخص کی لاش مشکوک حالات میں برآمد ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاؤں کلامل کے قریب سے لاش ملی، جس کی شناخت محمد اسحاق ولد غلام حسین کے طور پر کی گئی، جو تحصیل چلی پنگل کے گاؤں گندوہ کا رہائشی تھا۔
اہلکار کے مطابق، مذکورہ شخص کے لاپتہ ہونے کی شکایت پہلے ہی درج کی گئی تھی۔ لاش کی برآمدگی کے بعد حکام نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ طبی و قانونی کاروائی مکمل کی جا سکے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈوڈہ میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد
