عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کابینہ وزیر سکینہ یتو نے آج جنوبی ضلع اننت ناگ کے کاڈی پورہ میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہمیں خود وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہاں بھیجا ہے، اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
سکینہ ایتو نے یہ بھی کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کر کے متاثرین کے لیے مستحکم امدادی منصوبہ تیار کریں گی۔
اِس دوران ان کے ہمراہ اسمبلی اراکین الطاف کالو، عبدالمجید لارمی، پیرزادہ سعیداور ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامدبھی موجود تھے۔ اراکینِ اسمبلی نے اس ہولناک آگ واردات سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، جس میں تقریباً 20 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ جمعرات کے روز لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 40 خاندان بے گھر ہو گئے۔
وزیر صحت سکینہ یتو کا اننت ناگ دورہ ، آتشزدگی متاثرین سے ملاقی ، مکمل تعاون کی یقین دہانی
