اشتیاق ملک
ڈوڈہ //جموں وکشمیر میں ہوئے 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزے کا مرکز ڈوڈہ ضلع میں تھا، جس کی وجہ سے ضلع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، اس دوران دو طالبات بھی زخمی ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق، منگل کی دوپہر 1بج کر 34 منٹ پر ڈوڈہ ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.2 بتائی جا رہی ہے ، زلزلے کا مرکز گندوہ بھلیسہ سے 18 کلومیٹر دور مغرب کی جانب بتایا جا رہاہے۔زلزلے کے بعد ضلع بھر میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق، سب ضلع ہسپتال گندوہ، پی ڈبلیو ڈی عمارت گندوہ سمیت درجنوں سکولوں و رہائشی مکانات و دیگر تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے۔
ایس ڈی پی او گندوہ عادل ریشو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زلزلے سے تعمیرات کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کاہرہ سکول میں دو طالبات زخمی ہوئی ہیں، تاہم فی الحال حالات قابو میں ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔