عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کو نئے سال پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی سال 2026 لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی اور امن و استحکام کی نوید لے کر آئے۔
منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘نئے سال پر تمام لوگوں کو مبارکباد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کی کہ سال 2026 لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئے سال پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی یہ سال لوگوں کے لئے امن،خوشحالی اور اچھی صحت لے کر آئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال نئی امید، اتحاد اور پیشرفت لے کر آئے گا۔
عمر عبداللہ نے لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک خوشحال اور پر امن جموں وکشمیر کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔
منوج سنہا، عمر عبداللہ کی لوگوں کو نئے سال پر مبارکباد