سرینگر میں چاقو زنی کے واقعہ میں شہری از جان، تحقیقات شروع

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں اتوار کے روز ایک شخص کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے چچیرے بھائی نے چاقو گھونپ دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ پارمپورہ سرینگر میں پیش آیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عامر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔