عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے نشاط علاقے میں جمعرات کو ایک نامعلوم شخص نے ڈل جھیل میں چھلانگ لگا دی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے نشاط گارڈن کے سامنے ڈل جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بعد میں لاش نکال لی گئی۔
دریں اثنا، متوفی کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔