سرینگر// سرینگر بادامی باغ کنٹونمنٹ علاقے میں قائم فوجی کینٹین میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کک یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب ایک شہری کے زیرِ انتظام کینٹین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا۔
واقعے میں راجیش کمار، جو ہریانہ کا رہائشی تھا، بری طرح جھلس گیا۔ اُسے فوری طور پر 92 بیس فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا
حکام نے آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرینگر: فوج کی کنٹین میں آتشزدگی کا واقعہ، شہری جاں بحق
