عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/ ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دے رہا ہے۔ حکام کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود اسے نیچے اتارنے میں ناکام رہے ہیں۔
مذکورہ شخص کی شناخت جاوید چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جو تھنہ منڈی سب ڈویژن میں ایک دکان چلاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ آج صبح موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص صبح سے ٹاور پر موجود ہے اور فیس بک پر براہ راست ویڈیو بھی نشر کر رہا ہے۔ وہ حکام پر سنگین الزامات لگا رہا ہے اور مختلف مسائل کو اجاگر کر رہا ہےـ
اس موقع پر سول انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران موجود ہیں اور اسے نیچے اتارنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، لیکن تاحال تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔
ضلع راجوری کے تھنہ منڈی ایک نوجوان کا انوکھا احتجاج، موبائل ٹاور پر چڑھ کر دے رہا خودکشی کی دھمکی
