قمر واری میں آتشزدگی، شہری جھلس کر جاں بحق

سری نگر//جموں وکشمیر گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قمر واری علاقے میں منگل کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک شہری جھلس کر ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، بشیر احمد بابا ولد عبدالغنی ساکن مارواڑی اپنی رہائش گاہ پر آگ لگنے کی وجہ سے شدید جھلس گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بابا کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناءایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم پوسٹ مارٹم بھی کر رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر پولیس کی ایف ایس ایل ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ہے اور آگ لگنے کے اس واقعے کا سبب جاننے کیلئے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔