ریاسی//ریاسی ضلع میں منگل کو ایک مبینہ مجرم کے خلاف سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گران موڑ کے رہنے والے مقبول احمد عرف “تیان” کو مجرمانہ سرگرمیوں میں بار بار ملوث ہونے کے پیش نظر ضلع جیل امپھلہ (جموں) میں رکھا گیا تھا۔
ملزم کے خلاف 2022 سے اب تک پولیس تھانہ ریاسی میں 3 الگ الگ مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
بتادیں کہ پی ایس اے ایک انتظامی قانون ہے جو کچھ معاملات میں دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
ریاسی میں پی ایس اے کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج