جموں//محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موسم بنیادی طور پر ابر آلود رہا، تاہم کسی بھی جگہ بارش یا برفباری نہیں ہوئی۔
دریں اثنائ، محکمہ موسمیات کے حکام نے آج کہا ، “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں صاف آسمان کے ساتھ موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسی دوران سری نگر میں ہفتہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی 0.4 اور گلمرگ میں منفی 2.4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ خطہ کے دراس شہر میں منفی 5.2 ڈگری، کرگل میں منفی 1.4 اور لیہہ میں منفی 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران جموں میں شبانہ درجہ حرارت13.6 ڈگری سنٹی گریڈ، کٹرہ میں 12.7، بٹوت میں 7.2، بانہال میں 7.4 اور بھدرواہ میں 4.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں وکشمیر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان