لیفٹیننٹ گورنر نے شوپیاں حملے میں زخمی شہری ملاقات کی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شوپیاں دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے پیتا مبر ناتھ پنڈت کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آج صبح سری نگر کے آرمی ہسپتال کا دورہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پیتامبر ناتھ پنڈت کی خیریت دریافت کی اوراُنہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے بہترین ممکنہ طبی سہولیات کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے شوپیاں میں عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی جس میںسنیل کمار نامی ایک شہری اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور پیتامبر ناتھ پنڈت زخمی ہوئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”میںشوپیان میں عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ میرے جذبات سنیل کمار کے کنبے کے ساتھ ہیںاورزخمی کی صحتیابی کے لئے دعاگوہوں۔ اس حملہ کی ہرایک کو پُر زور الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔ وحشیانہ کارروائی کے ذمہ دار دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا۔“