سری نگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو نارکو کوآرڈینیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کی 5ویں یونین ٹیریٹری (یو ٹی) سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس دلباغ سنگھ، پولیس کے سینئر افسران، جموں و کشمیر انتظامیہ اور متعلقہ یو ٹی اور مرکزی ایجنسیوں نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے چوتھی این سی او آر ڈی میٹنگ کے دوران منظور کی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا اور منشیات کے استعمال کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے یوٹی اور ضلعی سطح کے اقدامات کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی ڈی جی (کرائم) ایس ایچ اے کے چوہدری کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے تیار کردہ ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام سیکورٹی اور منشیات کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ “ٹاسک فورس کا ایکشن پلان یوٹی انتظامیہ کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو نمایاں کرتا ہے”۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی، آئی ای سی کی سرگرمیوں میں اضافہ، کمیونٹیز کی شمولیت اور پولیس افسران اور منشیات نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر زور دیا۔
اعلیٰ تعلیم اور سکولی تعلیم کے محکمے اور متعلقہ افسران کو بیداری مہم کو تیز کرنے اور نشا مکت پنچایت ابھیان کو ایک عوامی تحریک بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ندان پورٹل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے اور این سی او آر ڈی میٹنگ کی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ میٹنگ کے دوران سپیشل ڈی جی (کرائم) اے کے چوہدری نے میٹنگ کو ایجنڈا کے نکات اور منشیات کی لعنت سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ایل جی کی صدارت میں این سی او آر ڈی کی 5 ویں یوٹی سطح کی میٹنگ کا انعقاد