سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر ایک سیاح خاتون کی ایک ہوٹل میں موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایک خاتون سیاح سرینگر کے سونوار علاقے میں ہوٹل 4 پوائنٹس میں بے ہوش ہو کر گر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاح کو فوری طور پر علاج کے لیے خیبر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
سیاح کی شناخت وینا آہوجا (عمر62) ساکن دہلی کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے۔
سری نگر میں خاتون سیاح کی موت
