عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے میں رات کے وقت چوروں نے ایک اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ چوروں نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کے لیے ایک کٹر کا استعمال کیا، لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔
اے ٹی ایم کو کچھ نقصان پہنچا ہے، تاہم نقدی محفوظ ہےـ
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
فورسنک ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہےـ