عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ڈیجیٹل پولیسنگ کی طرف ایک اہم پیش رفت میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں وٹس ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی ایک شکایت پر پہلی ای ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ نے وٹس ایپ کے ذریعے موصولہ ایک شکایت پر 16 مارچ 2025 کو پہلی الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای ایف آئی آر) درج کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ شکایت بشیر احمد کھانڈے نامی ایک شخص نے درج کی جس نے شکایت میں کہا کہ 12 مارچ 2025 کو چوگام میں اے ٹی ایم مشین پر پیسہ نکالنے کے دوران ایک نامعلوم شخص نے جلدی سے میرے اے ٹی ایم کارڈ کو نکال کر چالاکی سے اس کو تبدیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مجھے بینک کھاتے سے 22 ہزار روپیوں کی کٹوتی کی مسیج آئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے مذکورہ نامعلوم شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ اس کو چوری شدہ رقم واپس مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس شکایت کا نوٹس لے کر پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ای ایف آئی آر درج کی ہے اور مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
کولگام میں وٹس ایپ کے ذریعے موصولہ شکایت پر پہلی ای ایف آئی آر درج
