عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈھاکہ/بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزار محمد یونس سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیا الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکہ کے اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں ہندوستان ، بھوٹان اور مالدیپ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےنماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جنوبی ایشیا کے اعلیٰ حکام اور مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا