کیجریوال کی ای ڈی حراست میں یکم اپریل تک توسیع

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// دہلی کی ایک عدالت نے ایکسائز پالیسی معاملے میں جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں یکم اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
ایجنسی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی سات دن کی تحویل مانگی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ انہیں یکم اپریل کو صبح 11 بجے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ای ڈی نے انہیں راوس ایونیو عدالت کی خصوصی جج کاویری باویجا کے سامنے پیش کیا کیونکہ ان کی موجودہ حراست جمعرات کو ختم ہو رہی تھی۔
ای ڈی نے اپنی تازہ ریمانڈ کی درخواست میں کہا کہ ان کی تحویل میں پوچھ گچھ کے دوران، ان کے بیانات پانچ دنوں میں ریکارڈ کیے گئے لیکن اُنہوں نے “غیر تسلی بخش جوابات” دیے۔
ایجنسی نے کہا کہ ریمانڈ کے دوران تین دیگر افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔