ڈاڈ سرہ ترال واقعہ میں ذہنی طور پر معذور شخص ملوث پایا گیا: پولیس

سید اعجاز

ترال// گزشتہ روز ترال کے ڈاڈسرہ میں مقامی زیارت شریف اور مسجد کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچانے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص ملوث پایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شواہد کی بنیاد پر دوران تفتیش جرم کے مرتکب ذہنی طور پر منظور احمد کی شناخت کرلی گئی ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ مذکورہ ذہنی طور پر شخص کا تعلق ترال سے ہے۔اس کے اہل خانہ اور جاننے والوں سے تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ذہنی طور پر کمزور ہے اور پہلے بھی اس طرح کا رویہ دکھاتا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اور اپنے مفادات کے لیے ماحول کو خراب کرنے کے لیے شرپسند عناصر اور مفاد پرستوں کا شکار نہ ہوں۔