خراب موسمی صورتحال کے درمیان خطہ چناب میں سکول بند، قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

رام بن// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، جموں و کشمیر بھر میں گزشتہ شب سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس دوران خطہ چناب کے تینوں اضلاع میں معلوماتِ زندگی متاثر ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکام نے خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ناسازگار موسم کی پیش گوئی کے درمیان کے درمیان کیا گیا ہے۔
ادھر، رام بن -بانہال سیکٹر میں جاری بارشوں کے درمیان جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت متاثر ہوئی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باوجود شاہراہ صبح دس بجے تک شاہراہ ٹریفک کے قابل تھی تاہم ڈھلواس کے مقام سڑک پر ملبہ گر آنے سے ٹریفک متاثر ہوا ہے، جہاں بحالی کا کام جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے لوگوں کو مشورہ دریا ہے کہ وہ موسم اور شاہراہ کی صورتحال میں بہتری تک سفر کا منصوبہ نہ بنائیں۔