کنگن سڑک حادثے میں کار ڈرائیور زخمی

غلام نبی رینہ

کنگن// گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں ہفتہ کی پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر سے کرگل کی طرف سے جارہی ایک الٹو K10 کار زیر نمبر DL2CAN-2638 ریول گنڈ کنگن کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ وہاں جمع ہوئے اور زخمی کو علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد قاضم ولد محمد حسین ساکن کرگل کے طور پر ہوئی ہے۔