خراب موسم کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند

File Photo

غلام نبی رینہ

کنگن// جموں و کشمیر میں تازہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس دوران سرینگر لیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب سے جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ منی مرگ،زوجیلا پر موسولادھار بارشوں اور تازہ برفباری کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سونمرگ میں سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔