عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// حالیہ حملوں کے سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا، “جموں میں عسکری حملوں کا سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے”۔ انہوں نے کہا، “مجھے یقین ہے کہ سویل انتظامیہ اور فوجی حکام ملی ٹینٹوں کا جلد سے جلد پتہ لگانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے لیے میری ایک تجویز ہے کہ جموں ڈویژن نگروٹا کور کے تحت رکھا جائے، کئی سالوں سے جس کا ہیڈ کوارٹر جموں سے مشکل سے تیس میل دور نگروٹا میں تھا، جسے جموں صوبہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
کرن سنگھ نے کہا، “اب خطے کو نگروٹا سے 200 میل دور چندی گڑھ میں مغربی کمانڈ کے تحت رکھا گیا ہے، میرے خیال میں ملی ٹینسی کے ماحول میں علاقے پر بہتر اور مربوط غلبہ کو یقینی بنانے کے لیے پرانے نظام کو برقرار رکھا جانا چاہیے”۔