عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ودھی کمار بردی نے کہا کہ 18 ستمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بردی نے کہا کہ انتخابات کے دوران وی آئی پیز، وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت ایک معمول ہے جس کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پولنگ بوتھوں کے لیے کثیر سطحی سیکورٹی قائم کی گئی ہے ، مسلح افواج کا علاقوں پر مضبوطی سے غلبہ ہے ۔بردی نے کہا کہ فورسز انتہائی چوکس اور متحرک ہیں۔
’ووٹنگ ‘اور وزیر اعظم کا دورہ کشمیر ،فقید المثال حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں: آئی جی پی کشمیر