عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ کے آگ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بھیانک واقعے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے فوری امداد اور بحالی کے اقدام جاری ہیں۔
انہوں نے کہاہم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کاد ی پورہ گاوں میں گذشہ روز آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک درجن سے زیادہ رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
A devastating fire in Anantnag has gutted many houses, leaving them homeless. Immediate relief and rehabilitation measures are underway to assist those affected. We stand with the victims in this difficult time.
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) March 21, 2025
وزیر اعلیٰ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو اپنے دفتر کےایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا اننت ناگ میں خوفناک آگ نے کئی مکانوں کو خاکستر کر دیا ہے جس سے کئی کنبے بے گھر ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری امداد اور بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاہم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔