جموں//جموں ریلوے سٹیشن کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے 18ڈٹونیٹر اور پانچ سو گرام ممنوع اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دو بکس برآمد کئے۔
انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی ان سے 18ڈٹونیٹر، پانچ سو گرام ممنوع اشیاءاور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
اُن کے مطابق اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ۔
ایس ایس پی عارف ریشو نے جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بارودی مواد برآمد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
جموں ریلوے سٹیشن کے نزدیک بارودی مواد اور18 ڈٹونیٹر برآمد: پولیس