عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے راجباغ علاقے میں پیر کو آتشزدگی سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی کے بھائی اور سابق رکن پارلیمنٹ کے بھائی ڈی ایف او سعدین مسعودی کے کرسو راجباغ میں واقع گھر میں لگی۔
اُن کا کہنا تھا واقعہ کی اطلاع فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
فائر سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔