عظمیٰ ویب ڈیسک
گوہاٹی/بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈت ہمنت بسوا سرما کو منگل کے روز آسام کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا گیا۔ ان کے ساتھ چار دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ دوسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 126 نشستوں کے ساتھ دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کی ہے۔
انہیں یہاں ریاستی گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے آج صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے علاوہ رامیشور تیلی، اتل بورا، بورو اور انجنا نیوگ کو بھی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ اتل بورا بی جے پی کی حلیف جماعت آسام گن پریشد سے جبکہ چرن بورو بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ سے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر کئی مرکزی وزراء، بی جے پی کے صدر نتن نبین بھی موجود تھے۔ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور قومی جمہوری اتحاد کے مختلف جماعتوں کے رہنما بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔گوہاٹی کے خاناپارا واقع ویٹرنری گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں عوام نے بھی حلف برداری کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
ہمنت نے آسام کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، چار دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل