راجا ارشاد احمد
گاندربل/وسطی ضلع گاندربل کے مضافاتی علاقے وائل ودر میں 21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب ایک 25 سالہ نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔متوفی کی شناخت فرحان احمد خان ولد ہارون رشید خان، ساکن وائل ودر، کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ نوجوان کی نعش اس کے گھر سے برآمد کی گئی، جس کے بعد اسے قانونی و طبی کارروائیوں کے لیے ضلع اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا۔
گاندربل پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
گاندربل میں 25سالہ نوجوان کی مشتبہ حالت میں نعش برآمد، تحقیقات شروع