عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں بدھ کے روز پیش آئے ایک فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال حکام نے تصدیق کی کہ وہ مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی شناخت عاشق حسین کے طور پر ہوئی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے اصل حالات و وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید نفری موقع پر تعینات کر دی گئی ہے۔
اننت ناگ میں فائرنگ کا واقعہ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق