عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جلال محلہ، اولڈ ٹاؤن بارہ مولہ میں آگ کی ایک بھیانک واردات کے نتیجے میں تقریباً دو درجن رہائشی ڈھانچوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حکومت اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہ مولہ پر زور دیا کہ متاثرین کی بازآبادکاری اور فوری امداد کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین اس آگ میں اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں، اور ان کی بروقت مدد انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کو بھرپور مالی معاونت فراہم کرے۔اس دوران، پارٹی صدر کی ہدایت پر ضلع صدر بارہ مولہ، ایڈوکیٹ شاہد علی کی قیادت میں ایک وفد نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کی ڈھارس بندھائی ۔بعد ازاں، وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہ مولہ سے ملاقات کی اور آتشزدگان کی فوری بازآبادکاری پر زور دیا۔
حکومت بارہ مولہ کے آگ متاثرین کو معاوضہ فراہم کرے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
