عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے پرتاپ پارک میں ہفتہ کی دوپہر ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی۔عینی شاہدین نےبتایا کہ لڑکی نے بظاہر خود سوزی کی کوشش میں اپنے اوپر پیٹرول کا چھڑکاؤ کیا اور آگ لگا دی، جس کے بعد پارک میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر دوڑ کر آگ بجھائی اور لڑکی کو شدید جھلسنے کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔ مذکوریہ کی موجودہ حالت کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا، جبکہ اس کی شناخت کی تصدیق بھی جاری ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس افسوسناک اقدام کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایک پولیس افسر کے مطابق لڑکی مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے کے بعد جھلس گئی ہے، اور اسے علاج و معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پرتاپ پارک سرینگر میں نامعلوم دوشیزہ کی خودسوزی کی کوشش ، اسپتال منتقل ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دی