غلام نبی آزاد ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین منتخب آر ایس چب جنرل سیکرٹری، تاج محی الدین خزانچی منتخب مقرر

سری نگر//ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی گزشتہ شام دیر تک جاری رہنے والی میٹنگ میں پارٹی نے غلام نبی آزاد کو چیئرمین، تاج محی الدین کو خزانچی اور آر ایس چب کو جنرل سیکرٹری نامزد کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ نامزدگیاں جمعہ کی دیر شام تک جاری رہنے والی پارٹی کی اہم میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر کی گئی ہیں۔
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو نئی تشکیل شدہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اسی دوران آر ایس چب کو جنرل سیکرٹری اور تاج محی الدین کو پارٹی کا خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ 73سالہ غلام نبی آزاد نے 26اگست کے روز کانگریس کو خیر باد کہہ دیا اور 26ستمبر کو آزاد نے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا قیام عمل میں لایا۔
غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس کو خیر باد کہنے کے بعد یوٹی کے متعدد لیڈران نے آزاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔