غلام نبی رینہ
کنگن/ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وسطی ضلع گاندربل کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری اور میدانی علاقوں میں لگاتار بارشیں ہو رہی ہیں ۔
گاندربل ضلع کے سونمرگ زوجیلا گگن گیر کلن گنڈ میں بر ف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئیہے ۔آر اینڈ بی ڈیوثرن گنڈ نے سونمرگ کے اندونی رابطہ سڑکوں سے برف صاف نہیں کیا ہے جس باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ادھر دراس منی مرگ گمری مٹائین پاندراس میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔
ضلع گاندربل کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری،میدانی علاقوں میں بارشیں
