عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے گریز فقیر محمد خان نے جمعرات کو سرکاری رہائش گاہ واقع سری نگر میں مبینہ طورپراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔اطلاعات کے مطابق گریز کے سابق ممبر اسمبلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر فقیر محمد خان کی لاش جمعرات کے روز ان کی سرکاری رہائش گاہ واقع تلسی باغ سری نگر میں پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ فقیر محمد خان نے مبینہ طورپر ذاتی محافظ کی سروس رائفل سے گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا۔انہوں نے کہاکہ خون میں لت پت بی جے پی لیڈر کو فوری طورپر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا پولیس نے لاش کواپنی تحویل میں لے کر بڑے پیمانے پرتحقیقات شروع کی ہے۔واضح رہے کہ فقیر محمد خان ولد جمہ خان ساکن گریز بانڈی پورہ نے سال 1996کے اسمبلی الیکشن میں بطور آزاد امیدوار جیت حاصل کی تھی ۔
سال 2024کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تاہم اپنے مد مقابل امیدوار نذیر گریزی نے ایک ہزار 49 ووٹوں سے اس نشست پر جیت حاصل کی ۔
بی جے پی لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی کی مبینہ خود کشی
