یو این آئی
واشنگٹن// امریکہ میں صوبہ کیرولینا کے ریلے میں فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریلے کی میئر میری این بالڈون نے صحافیوں کو بتایا کہ متاثرین میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
ریلے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کی شام 6 بجے کے قریب ٹویٹ کیا، “آسپرے کوو ڈرائیو اور بے ہاربر ڈرائیو کے قریب نیوس ریور گرین وے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔”
پولیس نے بعد میں کہا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔