عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے بابا ڈیم علاقے میں جمعہ کی صبح گاندھی کالج کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ ابتدائی طور پر ایک رہائشی مکان سے شروع ہوئی اور جلد ہی ایک مقامی مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات لا انتظار ہے۔