عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی کے لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے فائر اینڈ ایمرجنسی کے احتجاجی امید واروں پر مبینہ پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان امید واروں کے مطالبے جائز ہیں اور ان کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہ بی جے پی نہ صرف ان امید واروں بلکہ تمام ڈیلی ویجروں کی آواز بن کر ان کے جائز مطالبوں کے لئے لڑے گی۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاجموں وکشمیر کے نوجوانوں کو سرکار سے امیدیں تھیں، ان کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے لیکن بجٹ میں ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ وہ آج سڑکوں پر آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاجہاں تک فائر اینڈ ایمرجنسی امیدواروں کی بات ہے تو ان کا معاملہ جائز ہے، یہ لوگ اپنے حق کے لئے لڑ رہے ہیں، ان کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہااگر ان کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔
شرما نے کہا کہ نہ صرف ان کے بلکہ جتنے بھی ڈیلی ویجرس ہیں ان کے مسائل کو حل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہابی جے پی ان تمام لوگوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لئے لڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کمیٹی بنا کر ہر معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی امیدواروں کو انصاف ملنا چاہئے: سنیل شرما
